8 اکتوبر، 2025، 4:02 PM

غزہ میں دھماکوں کی گونج، جنوبی مقبوضہ علاقوں تک سنائی دی

غزہ میں دھماکوں کی گونج، جنوبی مقبوضہ علاقوں تک سنائی دی

حماس اور تل ابیب کے غیر مستقیم مذاکرات اور حماس کے ٹرمپ کے سیز فائر منصوبے پر مثبت جواب کے باوجود، صہیونی فوج غزہ شہر میں رہائشی عمارتوں کو شدید ترین انداز میں بموں سے تباہ کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی پٹی میں ہونے والے زور دار دھماکوں کی آوازیں جنوبی مقبوضہ علاقوں تک سنائی دیں۔ صہیونی فوج نے جنوبی غزہ کے محلہ الصبرہ میں رہائشی عمارتوں کو کئی ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کرتے ہوئے زمین بوس کر دیا۔

المیادین کے مطابق یہ تخریبی کارروائیاں اس وقت کی جا رہی ہیں جب بعض ذرائع ابلاغ اسرائیل کے حملے روکنے کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کی درخواست اور حماس کے مثبت جواب کو دلیل بنا کر تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسرائیلی حکومت پسپائی اختیار کر رہی ہے۔

News ID 1935824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha