6 اکتوبر، 2025، 7:16 PM

غزہ؛ دوسالہ جنگ میں 2 لاکھ ٹن بارود کا استعمال، ہر طرف تباہی، لاشیں اور انسانیت سوز مظالم

غزہ؛ دوسالہ جنگ میں 2 لاکھ ٹن بارود کا استعمال، ہر طرف تباہی، لاشیں اور انسانیت سوز مظالم

غزہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دو سالہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی میں تباہی اور شہداء کی تعداد کے ہولناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی حکومت کے اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے حملوں کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں تباہی کی شرح ۹۰ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ۳۸ اسپتال مکمل طور پر تباہ یا بند ہو چکے ہیں، جبکہ صہیونی فوج نے غزہ کے ۸۰ فیصد رقبے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عوام پر ۲ لاکھ ٹن سے زائد بارودی مواد گرا دیا گیا ہے اور ۹۵ فیصد اسکول مکمل یا جزوی طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔

گذشتہ دو برسوں کے دوران غزہ میں شہداء کی تعداد ۷۶ ہزار ۶۳۹، لاپتہ افراد ۹ ہزار ۵۰۰ اور زخمیوں کی تعداد ۱۶۹ ہزار ۵۸۳ تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ۴ ہزار ۸۰۰ افراد کے اعضا بھی کاٹے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ۲ ہزار ۷۰۰ فلسطینی خاندان مکمل طور پر شہری ریکارڈ سے مٹ گئے ہیں جبکہ غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث ۱۲ ہزار اسقاط حمل کے واقعات بھی درج کیے گئے ہیں۔ غزہ میں بھوک اور قحط کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ۴۶۰ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ رپورٹ غزہ میں جاری انسانی بحران کی سنگینی اور صہیونی حملوں کے اثرات کی واضح عکاسی کرتی ہے، جس سے لاکھوں فلسطینی متاثر ہوئے ہیں اور بنیادی سہولیات تک ان کی رسائی محدود ہو گئی ہے۔

News ID 1935793

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha