مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغرب نواز مظاہرین جارجیا میں صدر کی رہائش گاہ کی طرف احتجاج کرتے ہوئے، رکاوٹیں عبور کر کے صدارتی کمپاؤنڈ میں داخل ہو گئے۔
جارجیا میں مغرب پسند اپوزیشن کے مظاہرے پرتشدد ہو گئے اور مظاہرین نے تفلیس میں صدارتی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہو کر قبضے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے مرچ پاؤڈر سپرے اور پانی کی توپ کا استعمال کیا۔
مظاہرین نے صدارتی محل کی طرف پتھر پھینکے اور آتش زا اشیاء بھی اچھالی۔ نقاب پوش مظاہرین نے یورپی یونین اور یوکرین کے جھنڈے لہراتے ہوئے صدارتی محل کے قریب کرسیاں اور میزیں بھی آگ لگا دی۔
مظاہرین یورپی یونین کے جھنڈے بھی ساتھ لیے ہوئے ہیں اور صدارتی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ سکیورٹی اہلکار نظم و ضبط برقرار رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
جارجیا کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ تفلیس میں یہ اجتماع قانونی حد سے تجاوز کر گیا ہے۔ اسپیشل فورسز صدارتی محل کے قریب تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ مظاہرین کو قابو میں لایا جا سکے۔
مظاہرین کے حملوں کے باوجود، پولیس نے سڑکوں اور محل کے احاطے میں کنٹرول قائم رکھنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
آپ کا تبصرہ