مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج غزہ کی پٹی کے اندر اور اطراف میں تین اہم اسٹریٹجک مقامات پر طویل عرصے تک قابض رہنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس صورت میں بھی برقرار رہے گا جب قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ عمل میں آجائے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ سے بتدریج انخلا شروع ہو جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے امریکہ کو باضابطہ پیغام بھیجا ہے کہ اس کی فوج غزہ کے اندر بفر زون، مصر کی سرحد کے قریب فلاڈلفیا کوریڈور اور ٹیلہ 70 نامی بلندی میں موجود رہے گی۔
خیال رہے کہ ٹیلہ 70 جسے تلة المنطار بھی کہا جاتا ہے، مشرقی غزہ کے علاقے الشجاعیہ میں واقع ہے۔ یہ سطح سمندر سے 70 میٹر بلند ہے اور غزہ شہر و جبالیہ سمیت شمالی غزہ کے کئی علاقوں پر براہ راست نظر رکھتا ہے۔
صیہونی میڈیا کے مطابق یہ مقامات تل ابیب کے لیے انتہائی حیاتی اہمیت کے حامل ہیں اور اسرائیلی فوج کو میدانی برتری فراہم کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ