2 اکتوبر، 2025، 12:41 PM

گلوبل صمود فلوٹیلا کی 19 کشتیوں پر صہیونی فوج کی چڑھائی، اقوام عالم سراپا احتجاج+ ویڈیو

گلوبل صمود فلوٹیلا کی 19 کشتیوں پر صہیونی فوج کی چڑھائی، اقوام عالم سراپا احتجاج+ ویڈیو

غاصب صہیونی حکومت نے غیر قانونی طور پر کاروان صمود کی 19 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی رژیم نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے کاروان صمود سے تعلق رکھنے والی 19 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ 

کاروان صمود کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی نیوی کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

فلسطینی تنظیموں نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ حماس، جہاد اسلامی، فتح الانتفاضہ اور المجاہدین نے اس اقدام کو سمندری راہزنی اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

دوسری جانب، اٹلی اور جنوبی کوریا میں شہریوں نے صہیونی فوج کی اس کارروائی اور کشتیوں کے عملے کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بین الاقوامی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کاروان صمود، جو فلسطین کے عوام کی حمایت اور غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے سرگرم ہے، اب خطرناک بین الاقوامی پانیوں میں موجود ہے، اور دنیا بھر کے انسانی حقوق کے گروپ اس کی حفاظت کے لیے سرگرم ہیں۔

News ID 1935712

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha