مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ مطابق، روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے پیش کردہ ۲۱ نکاتی منصوبے کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، اس تجویز میں حماس کو غیر مسلح کرنا، ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی، اور اس محصور علاقے کی تعمیر نو کے لیے “ٹرمپ کا ترقیاتی منصوبہ” شامل ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ بھی لکھا کہ اسرائیل ممکنہ طور پر ان تجاویز میں سے کچھ پر اعتراض کر سکتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کا مزید کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے جنگ ختم کرنے کی تجویز فوری طور پر تمام فوجی کارروائیوں کو روکنے اور موجودہ محاذوں پر تنازعہ کو ختم کرنے سے شروع ہوگی، اور ۴۸ گھنٹوں کے اندر تمام ۲۰ زندہ اور ۲۰ سے زائد (جن کے مردہ ہونے کا امکان ہے) قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔
09:04 - 2025/09/29
آپ کا تبصرہ