26 ستمبر، 2025، 10:36 AM

شمالی کوریا کی کشتی پر جنوبی کوریا کا وارننگ فائر، سرحدی کشیدگی برقرار

شمالی کوریا کی کشتی پر جنوبی کوریا کا وارننگ فائر، سرحدی کشیدگی برقرار

شمالی کوریا کے ایک تجارتی جہاز کے بحیرہ اصفر میں متنازعہ سمندری سرحد عبور کرنے کے بعد، سئول کی افواج نے وارننگ شیلنگ کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، جنوبی کوریا کی فوج نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا کے ایک تجارتی جہاز کے متنازعہ بحیرہ اصفر میں دو ملکوں کی سرحد عبور کرنے پر سئول نے وارننگ کے طور پر فائرنگ کی۔

جنوبی کوریا کے مشترکہ اسٹاف ہیڈکوارٹر کے مطابق یہ واقعہ آج صبح شبه جزیرہ کوریا کے مغربی ساحل کے نزدیک پیش آیا۔ وارننگ فائر کے بعد مذکورہ جہاز پیچھے ہٹ گیا۔

فوج نے کہا کہ اس واقعے کے دوران زبانی اور عملی وارننگ بھی دی گئی، جو معیاری پروٹوکولز کے مطابق تھی۔

الجزیرہ کے مطابق شمالی کوریا کا جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے (گرینویچ کے مطابق ۲۰:۰۰) باںگ نیونگ جزیرہ کے قریب سمندری سرحد عبور کر گیا اور ایک گھنٹہ جنوبی حدود میں رہا، اور جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق یہ حدود سے پانچ کلومیٹر جنوب کی طرف بھی بڑھ گیا۔

اس علاقے کے گرد سمندری پانی، جسے "شمالی سرحد لائن" کہا جاتا ہے، کوریا کی جنگ (۱۹۵۰-۵۳) کے بعد قائم کی گئی، ماضی میں یہاں مہلک سمندری جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ شمالی کوریا اس لائن کو بطور سرحد تسلیم نہیں کرتا۔

جنوری ۲۰۲۴ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس سمندری سرحد کو "غیر قانونی" قرار دیا اور انتباہ کیا کہ شمالی کوریا کے علاقے کی سب سے چھوٹی خلاف ورزی کو بھی "جنگی اشتعال انگیزی" سمجھا جائے گا۔

انہوں نے بعد میں دوبارہ اپنے دھمکی آمیز بیانات دہرائے اور کہا کہ یہ سرحد ایک "بھوت" ہے جو بین الاقوامی قوانین یا قانونی جواز کے تحت کسی بنیاد پر قائم نہیں ہے۔

جنوبی کوریا کے مشترکہ اسٹاف ہیڈکوارٹر نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی فوج مکمل چوکس ہے۔

News ID 1935580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha