17 ستمبر، 2025، 8:58 PM

پوتن اور مودی کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

پوتن اور مودی کا ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

روسی صدر پوٹن اور بھارتی وزیر اعظم مودی نے آج بدھ کے روز آپس میں ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر پوٹن اور بھارتی وزیر اعظم مودی نے آج بدھ کے روز آپس میں ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے دباؤ کے باوجود ماسکو اور نئی دہلی کے مابین دوستانہ روابط پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گرمجوشی باعث خوشی ہے۔

کریملن کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو "اعتماد اور دوستی" پر مبنی قرار دیا۔

پوٹن نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت آزاد اور خودمختار پالیسی پر گامزن ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جبکہ پوٹن کے دسمبر میں نئی دہلی کے متوقع دورے پر بات چیت کی گئی۔

فریقین نے روس۔بھارت خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس میں مودی کا نمایاں کردار ہے۔

News ID 1935409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha