8 ستمبر، 2025، 1:52 AM

ایرانی صدر کا شمالی کوریا کے رہنما کے نام تہنیتی پیغام

ایرانی صدر کا شمالی کوریا کے رہنما کے نام تہنیتی پیغام

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شمالی کوریا کے قومی دن کی مناسبت سے کم جونگ ان کے نام تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شمالی کوریا کے قومی دن کے موقع پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کو مبارکباد پیش کی۔

صدر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی قیادت باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ایرانی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما کی صحت و کامیابی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

News ID 1935236

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha