مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی شہری شرجیل امام نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے تاکہ دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا جا سکے، جس میں انہیں عارضی طور پر جیل سے رہائی دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
یہ مقدمہ فروری 2020 میں دہلی میں ہونے والے فسادات اور مبینہ سازش کے الزامات سے متعلق ہے۔ ہائی کورٹ نے 2 ستمبر کو شرجیل امام کے ساتھ عمر خالد، محمد سلیم خان، شفا الرحمن، اختر خان، میران حیدر، عبد الخالد سیفی اور گلفیشہ فاطمہ کی عارضی رہائی کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔
شارجیل امام نے عدالتِ عظمی سے استدعا کی ہے کہ ان کی عارضی رہائی پر دوبارہ غور کیا جائے تاکہ وہ مقدمے کے دوران عارضی طور پر جیل سے باہر رہ سکیں۔
آپ کا تبصرہ