28 اگست، 2025، 5:30 PM

امریکی درآمدات پر 100 فیصد محصول لگایا جائے، بھارتی سیاسی رہنما

امریکی درآمدات پر 100 فیصد محصول لگایا جائے، بھارتی سیاسی رہنما

عام آدمی پارٹی کے رہنما کیجروال نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے فیصلے کے جواب میں امریکی درآمدات پر سو فیصد ٹیرف عائد کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے کہا ہے کہ بھارت کو امریکہ سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 100 فیصد محصول عائد کرنا چاہیے، جس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت پر 50 فیصد ڈیوٹی کے فیصلے کے ردعمل میں قومی مفادات اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اروند کجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 فیصد محصول لگایا ہے تو ہمیں امریکہ پر 100 فیصد محصول لگانا چاہیے۔ کیا ہم کمزور ملک ہیں؟ یہ 140 کروڑ لوگوں کا ملک ہے۔ ہمارا بازار بہت بڑا ہے۔ اس فیصلے کو پورے ملک کی حمایت حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ممالک دباؤ میں نہیں آئے بلکہ انہوں نے زیادہ محصول عائد کیا۔ بھارت کو بھی ایسا کرنا چاہیے۔ کوئی ملک بھارت کو ناراض کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

کجریوال نے مودی حکومت پر الزام لگایا کہ اس نے امریکی کپاس پر 11 فیصد محصول معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مقامی کسانوں کے کاروبار پر منفی اثر پڑسکتا ہے۔

News ID 1935069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha