25 اگست، 2025، 8:41 AM

شام اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ جلد متوقع ہے، الجولانی

شام اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ جلد متوقع ہے، الجولانی

شام پر قابض دہشت گرد گروہوں کے سربراہ ابومحمد جولانی نے بتایا ہے کہ شام اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر جلد دستخط ہونے والے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام پر قابض دہشت گرد تنظیموں کے سربراہ الجولانی نے تصدیق کی کہ اسرائیل اور شام کے درمیان معاہدے پر پیش رفت جاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شام کے مفاد میں کسی بھی معاہدے پر وہ ہچکچائیں گے نہیں اور کوئی بھی معاہدہ اعلانیہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔

جولانی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی امن معاہدے کی بنیاد 1974 کے جنگ بندی لائن پر ہوگی، جو شام کی خودمختاری کو برقرار رکھے گی اور اعتماد سازی کے اقدامات اور ممکنہ امن معاہدے کے لیے راستہ ہموار کرے گی۔

صہیونی میڈیا کا دعوی ہے کہ امریکہ اور خلیجی ممالک کی ثالثی میں اسرائیل اور شام سیکیورٹی معاہدے کے دستخط کے قریب ہیں اور توقع ہے کہ یہ معاہدہ ستمبر کے آخر تک حتمی شکل اختیار کر لے گا۔

ایک اسرائیلی دفاعی رپورٹر کے مطابق، اگرچہ اس معاہدے سے اسٹریٹجک خطرات جاری رہیں گے، یہ معاہدہ اسرائیل کے لیے اہم ہے اور شام میں برسوں کے تنازع کے بعد استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔

ابومحمد جولانی کی قیادت والے گروہ نے بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد سیاسی پالیسی میں بڑے تغیرات کے اشارے دیے اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی معمول پر لانے کی آمادگی ظاہر کی۔ 

ذرائع کے مطابق، نئی شامی حکومت نہ صرف معاہدے کے لیے تیار ہے بلکہ جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کے قبضے کو مغربی پابندیوں میں کمی یا ختم کرنے کی اقتصادی ضمانتوں کے بدلے تسلیم کرنے کے لیے بھی آمادہ ہے۔

News ID 1935003

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha