11 اگست، 2025، 6:00 AM

مغرب میں یحیی السنوار کے نام کی مقبولیت، صہیونی حکام میں تشویش

مغرب میں یحیی السنوار کے نام کی مقبولیت، صہیونی حکام میں تشویش

صہیونی حکام مغربی ممالک میں شہید یحیی السنوار کے نام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر پریشان ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سابق سربراہ شہید یحیی السنوار کی مغرب میں بڑھتی ہوئی مقبولیت نے صہیونی حکام کو تشویش میں مبتلا کیا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، "یحیی" 2024 میں برطانیہ میں نومولود بچوں کے لیے سب سے زیادہ رکھے جانے والے ناموں میں 33ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے کہا کہ یورپی عوام کے یحیی السنوار کے نام کی طرف جھکاؤ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم متحد ہو کر حماس کو غزہ میں شکست دینے کے لیے لڑیں۔

یحیی السنوار گذشتہ سال میدان جنگ میں صہیونی فوج کے مقابل ڈٹ کر لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ ان کی جدوجہد اور قربانی کو دنیا بھر میں مزاحمت اور آزادی کی علامت کے طور پر یاد کیا جارہا ہے۔

News ID 1934787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha