مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یونان بھر میں صہیونی سیاحوں کی موجودگی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ 100 سے زائد جزائر اور شہروں میں "صہیونیوں کا خیرمقدم نہیں" کے نعرے کے ساتھ مظاہرے ہورہے ہیں۔
جزیرہ نیسیروس میں مظاہرین نے صہیونی سیاحوں کے درمیان پمفلٹ تقسیم کیے جن میں لکھا تھا: "اسرائیل نسل کشی کررہا ہے، اور اگر تم فلسطینیوں کے خلاف اس نسل کشی کی حمایت کرتے ہو تو یہاں تمہیں خوش آمدید نہیں کہیں گے۔
اس صورتحال پر اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ یونان میں کسی احتجاجی مقام کے قریب نہ جائیں اور عبری نشانات یا فوجی حمایت کے نعرے نہ لگائیں۔
یہ مظاہرے ایسے وقت میں شدت اختیار کرگئے ہیں جب گزشتہ ہفتے ایتھنز میں صہیونی سفارت خانے کے عملے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی رہائش گاہیں خالی کردی تھیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کی ہولناک تصاویر اور مناظر عالمی سطح پر غم و غصے کا باعث بنے ہیں، جس کے بعد امریکہ، آسٹریلیا، جرمنی، ترکی، مراکش اور تیونس سمیت کئی ممالک میں بھی اسرائیلی جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ