مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کی وزارت داخلہ صہیونی خاخام کی جانب سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو قتل کی دھمکی کے معاملے پر تحقیقات کررہی ہے۔
المیادین کے مطابق، مذکورہ خاخام کا نام ڈیوڈ ڈینئل کوہن ہے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیر ہے۔ اس نے 3 اگست کو ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں کہا گیا تھا: "ماکرون کو اپنا تابوت تیار کرلینا چاہیے۔"
فرانسیسی وزارت داخلہ نے اس دھمکی کو "ناقابلِ قبول" قرار دے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر میکرون نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر میں فلسطین کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ