مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی فوج کی دہشت گرد "سینٹرل کمانڈ" (سینٹکام) کے نئے کمانڈر کے طور پر ایڈمرل برد کوپر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ جنرل مائیکل کوریلا کی جگہ لے رہے ہیں، جو اپریل 2022 سے اس دہشت گرد گروہ کی قیادت کر رہے تھے۔
برد کوپر نے پہلے جنرل کوریلا کی معاونت کی تھی اور اب وہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امریکی دہشت گرد آپریشنز کی قیادت سنبھالیں گے۔
سینٹکام وہ فوجی ادارہ ہے جو دہشت گردی کے بہانے خطے میں جارحانہ اور غیر قانونی کارروائیاں انجام دیتا ہے، جس سے ہزاروں بے گناہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ