9 اگست، 2025، 7:20 PM

عراق، امریکی دباؤ مسترد، حشد الشعبی کے حق میں قانون سازی کا عمل تیز

عراق، امریکی دباؤ مسترد، حشد الشعبی کے حق میں قانون سازی کا عمل تیز

امریکہ کی مخالفت کے باوجود عراقی پارلیمنٹ حشد الشعبی کو مضبوط بنانے کا عزم رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے پارلیمانی کمیشن برائے دفاع کے سربراہ کریم علیوی المحمداوی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی کی تنظیم نو کے حوالے سے قانون جلد پارلیمان میں زیر بحث آئے گا اور منظور کیا جائے گا۔

المحمداوی نے کہا کہ یہ قانون مکمل طور پر عراق کے آئین کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اسے امریکی دباؤ کے باوجود نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اپنے سفارتخانے کے ذریعے بغداد میں حشد الشعبی کی تحلیل کے لیے سخت کوششیں کررہا ہے، حالانکہ یہ فورسز داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کرچکی ہیں۔

News ID 1934762

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha