9 اگست، 2025، 4:40 PM

ایران کے عالمی شہرت یافتہ مصور محمود فرشچیان انتقال کر گئے

ایران کے عالمی شہرت یافتہ مصور محمود فرشچیان انتقال کر گئے

ایران کے نامور اور عالمی سطح پر پہچانے جانے والے مصور محمود فرشچیان ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نامور اور عالمی سطح پر پہچانے جانے والے مصور محمود فرشچیان ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔

محمود فرشچیان جن کا تعلق اصفہان ایران سے تھا، فارسی منی ایچر آرٹ کے عظیم استاد مانے جاتے تھے۔

انہوں نے روایتی ایرانی مصوری کو جدید انداز سے ہم آہنگ کر کے ایک منفرد اسلوب تخلیق کیا۔

ان کے فن پاروں میں روحانیت، گہرائی اور دلکش بصری تاثر نمایاں ہوتا تھا، اور انہوں نے ایرانی ثقافت اور مذہبی موضوعات کو ایک نئی جہت دی۔

News ID 1934759

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha