5 اگست، 2025، 6:15 PM

غزہ پر حملوں سے بیرونی محاذ کھل سکتے ہیں، صہیونی فوجی سربراہ کا انتباہ

غزہ پر حملوں سے بیرونی محاذ کھل سکتے ہیں، صہیونی فوجی سربراہ کا انتباہ

اسرائیلی آرمی چیف کا نیتن یاہو کی پالیسی پر اعتراض، فوجی و سیاسی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر نے بند کمرے میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں غزہ پر حملوں میں شدت کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حملے بڑھائے گئے تو دیگر بیرونی محاذ بھی کھل سکتے ہیں، جو اسرائیل کے لیے سنگین سیکیورٹی چیلنج بن سکتے ہیں۔

عبرانی چینل 13 کے مطابق ایال زامیر نے واضح کیا کہ تل ابیب کی فوج ایسے کسی بھی آپریشن کا حصہ نہیں بنے گی جو غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالے۔

زامیر کا یہ موقف براہ راست وزیر اعظم نتن یاہو کی اس تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے غزہ پر مکمل قبضے کے لیے حملوں کو وسیع کرنے کی بات کی تھی۔

فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ حملوں میں توسیع کے باعث اسرائیل کو خطے میں کئی طرف سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، جو فوجی طور پر بھی قابل برداشت نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، اس مسئلے پر اسرائیلی سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوچکا ہے۔ اختلافات اس حد تک جا پہنچے ہیں کہ نیتن یاہو نے ایال زامیر کو استعفی دینے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

News ID 1934697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha