3 اگست، 2025، 10:59 PM

آئی اے ای اے کا وفد آئندہ ہفتے تہران کا دورہ کرے گا، عرب ذرائع ابلاغ

آئی اے ای اے کا وفد آئندہ ہفتے تہران کا دورہ کرے گا، عرب ذرائع ابلاغ

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اگلے ہفتے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان نئے قانون کے تحت تعلقات کے امکانات پر بات چیت ہوگی؛ معاہدے کے سیاسی پہلو زیر غور آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب ذرائع ابلاغ نے بین الاقوامی جوہری ایجنسی کا وفد اگلے ہفتے ایران کا دورہ کرے گا۔

ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا ایک وفد آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کرے گا تاکہ ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور شدہ نئے قانون کی روشنی میں ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کے طریقہ کار پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔

 المیادین کے مطابق، یہ مشاورتیں سیاسی پہلوؤں پر مرکوز ہوں گی اور اس وفد میں کوئی بھی انسپکٹر شامل نہیں ہوگا۔

یہ دورہ ایک نئے مرحلے کے آغاز کی علامت سمجھا جارہی ہے جس میں ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات ایرانی پارلیمنٹ کی تازہ ترین قانون سازی کے تناظر میں نئے خطوط پر استوار کیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ قانون امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے ایٹمی مراکز پر حملے اور سائنسدانوں کی شہادت کے بعد منظور کیا گیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے 28 جولائی کو بیان دیا تھا کہ ایران اب بھی آئی اے ای اے کے حفاظتی معاہدوں کا فریق ہے، اور ممکنہ طور پر ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لیے نئے رہنما اصول طے کیے جائیں گے۔

المیادین کے مطابق، آئی اے ای اے کا ایک اور سینئر عہدیدار اگلے دو ہفتوں میں ایران کا دورہ کرے گا تاکہ تکنیکی پہلوؤں پر بھی مشاورت کی جاسکے۔

News ID 1934671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha