مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے گذشتہ دنوں کے دوران بے مثال اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو سخت اور فیصلہ کن جواب دیا ہے۔
قالیباف نے حالیہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے ایرانی کمانڈروں، سائنسدانوں اور معصوم شہریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت نے ایک بار پھر اپنی خبیث فطرت کو بے نقاب کیا ہے جو انسانی اقدار سے مکمل عاری ہے اور بوڑھے، بچے، خواتین و مرد سب اس کی درندگی کا نشانہ بنتے ہیں۔
انہوں نے صہیونی حکومت کو مغرب کی ناجائز اولاد اور سرطان کا پھوڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صہیونی دہشت گرد ٹولہ اس وقت غزہ میں انسانی تاریخ کے بدترین جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔ اگر اس گروہ کو فوری طور پر لگام نہ دیا گیا تو پورے خطے اور دنیا کو مزید تباہی کی طرف لے جائے گا۔
قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن اب سرد جنگ اور معاشی دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم سے بدلہ لینے کی کوشش کر لرہا ہے۔ اس چیلنج کا مقابلہ اسی وقت ممکن ہے جب حکومت اقتصادی میدان میں مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی کے حالیہ پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سات اسٹریٹجک فرائض کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں خاص طور پر ریاستی اداروں کو سنجیدگی، مسلسل پیروی اور نتائج خیز کارکردگی کا پابند بنایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ