مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران، پاکستان اور عراق کے وزرائے داخلہ کا سہ فریقی اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے اجلاس میں سرحدی امور اور اربعین کے زائرین کے سفری انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے بھی زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے لیے مختلف عملی اقدامات جاری تھے، جنہیں اب وزرائے داخلہ کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ