4 جولائی، 2025، 9:28 PM

دشمن نے دوبارہ حملے کی غلطی کی تو چاروں شانے چت کردیں گے، جنرل موسوی

دشمن نے دوبارہ حملے کی غلطی کی تو چاروں شانے چت کردیں گے، جنرل موسوی

ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل موسوی نے انتباہ کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے دشمن کے لیے ایک ایسا تباہ کن منصوبہ تیار کر رکھا تھا جنگ بندی کی وجہ سے نافذ نہ کیا جا سکا، تاہم اگر دشمن نے دوبارہ کوئی غلطی کی تو یہ منصوبہ فورا نافذ کر دیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران کے سابق سربراہ شہید جنرل حسین سلامی کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم کے دوران حسینیہ فاطمہ الزہرا (س) میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عظیم ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ اس وقت چند ایسے عظیم مردانِ میدان کے غم میں سوگوار ہیں جو اپنی مثال آپ تھے اور جن کا کوئی نعم البدل ممکن نہیں۔

جنرل موسوی نے کہا کہ میں نے اپنے نہایت عزیز بھائیوں، دلیر، فداکار اور ایثارگر ساتھیوں اور مہربان و ہم دل کمانڈروں کو کھو دیا ہے۔ اس المناک سانحے پر رہبر معظم انقلاب، ایرانی قوم، مزاحمتی محاذ، شہداء کے اہل خانہ اور مسلح افواج کے تمام جانباز و غیور سپاہیوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہداء کی زندگی عوام کے لیے روشن نمونہ ہے۔ وہ میدان جہاد میں دن رات، نیند و آرام، اہل و عیال حتی کہ اپنی جان تک کو قربان کرکے اسلام، قرآن، انسانی اقدار، وطن کی سرحدوں اور نظام اسلامی کے دفاع میں پیش پیش رہے۔

جنرل موسوی نے شہید جنرل حسین سلامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دینی عقائد، انقلاب اسلامی کی فکر، نہج البلاغہ، آیات و روایات کے فہم و تفسیر میں گہری بصیرت رکھتے تھے، حافظ قرآن تھے، خوش گفتار، باوقار اور شہداء کے اہل خانہ و مجاہدین سے گہرا اور مسلسل رابطہ رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سردار سلامی ایک ایسے رہنما تھے جو دشمن کے مقابلے میں مضبوط مگر اپنوں کے لیے نہایت مہربان اور انسان دوست تھے۔ وہ قرآن کی اس آیت "اشداء علی الکفار رحماء بینہم" کی عملی تصویر تھے۔

سرلشکر موسوی نے آخر میں کہا کہ شہید جنرل سلامی صرف اسلامی انقلاب کے قابل فخر کمانڈر ہی نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے رہبری، اخلاق اور بصیرت کا روشن نمونہ ہیں۔

News ID 1934097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha