12 جون، 2025، 8:34 PM

آئی اے ای اے قرارداد بدنیتی پر مبنی ہے، افزودگی ہر صورت میں جاری رہے گی، صدر پزشکیان

آئی اے ای اے قرارداد بدنیتی پر مبنی ہے، افزودگی ہر صورت میں جاری رہے گی، صدر پزشکیان

ایرانی صدر پزشکیان نے عالمی جوہری ایجنسی کی قرارداد کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے یورنئیم افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی حالیہ قرارداد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شیطنت آمیز قرار دیا ہے۔

صوبہ ایلام کے دوے کے موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکے گا۔

صدر نے کہا کہ آج کی قرارداد، جو امریکا اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی، بدنیتی پر مبنی ہے۔ ایران اپنے پُرامن ایٹمی پروگرام کے راستے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم یورنئیم کی افزودگی جاری رکھیں گے اور اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔

انہوں نے ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو خود بنانا ہے، اور اس کے لیے نوجوانوں کا ملک میں رہنا ضروری ہے۔ ہم ان کی ہر سطح پر حمایت کریں گے اور ان کے سامنے حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔

News ID 1933390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha