8 جون، 2025، 7:57 AM

قم، چوتھی اربعین کانفرنس کا انعقاد، حسینی مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعلان

قم، چوتھی اربعین کانفرنس کا انعقاد، حسینی مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعلان

ایران کے مذہبی شہر قم میں الٰہیات اربعین کے عنوان سے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مذہبی شہر قم میں الٰہیات اربعین کے عنوان سے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دانشوروں اور اسلامی ممالک کے ثقافتی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آیت اللہ سبحانی نے اس کانفرنس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ تحریک کربلاء ایک الہی تحریک ہے جو آج تک ایک لازوال اور متحرک  رول ماڈل کے طور پر موجود ہے۔

الٰہیات اربعین کانفرنس کے چیئرمین حجۃ الاسلام و المسلمین حسین شریفی نے اربعین کی الہی بنیادوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اربعین کے الہی معنوی طرز زندگی کے بارے میں تحقیق کرنا ضروری ہے تاکہ لوگ حسینی طرز زندگی کے الہی نمونوں سے روشناس ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی الٰہیات اربعین کانفرنس کو موصول ہونے والے 200 مقالات میں سے 67 مقالات فارسی جب کہ 32 عربی میں ہیں جن میں ایران، عراق اور لبنان کے چار مقالات کو بہترین مضامین کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر بین الاقوامی نہج البلاغہ فاؤنڈیشن کے سربراہ آیت اللہ سید حسین دینپروار نے کہا کہ خطرات کے خوف سے ہمیں اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہونا چاہئے، آج مسلمان غزہ کے مظلوم اور نہتے بچوں اور عورتوں کے قتل عام پر کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟

کانفرنس میں عراق کی ریڈیو اور ٹیلی ویژن یونین کے سربراہ سید حامد حسینی نے اربعین مارچ کو اسلام کی طاقت کی نشانی قرار دیتے ہوئے کہا: اربعین مارچ امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کی راہ ہموار کر رہا ہے جس میں توسیع کے لئے ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہئے۔

انہوں نے زائرین کے استقبال کے لیے عراقی عوام کی مکمل تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی تحریک آج کی کربلا کی تحریک ہے جس کے بارے میں ہمیں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

عراق کے ثقافتی مشیر یاسر عبد الزہرا الحجاج نے کہا کہ اربعین ایک ایسی تحریک ہے جسے مسلمانوں کی انفرادی اور سماجی زندگی کے تمام مراحل میں جاری رہنا چاہیے۔

News ID 1933278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha