26 مئی، 2025، 10:41 PM

ایران افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے لیے پرعزم ہے، عراقچی

ایران افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے لیے پرعزم ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے افریقہ کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں لکھا کہ "ایران باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر براعظم افریقہ کے ساتھ تعاون کی توسیع کے لیے پرعزم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں نے اتوار کی شام افریقہ کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جو تہران میں سینئر غیر ملکی سفارت کاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

 براعظم افریقہ اپنی بھرپور تاریخ، متنوع ثقافت اور بے پناہ اقتصادی اور انسانی صلاحیتوں کے ساتھ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا مرکز رہا ہے اور رہے گا۔"

انہوں نے مزید لکھا کہ تقریب میں افریقی ممالک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں جامع تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

ایران باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر اس متحرک براعظم کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

تقریب میں مقامی افریقی فنکاروں کے ایک گروپ نے براعظم افریقہ کی قدیم تاریخ اور امتیازی سلوک اور غیر ملکی نوآبادیات کے خلاف سرگرم عوامی تحریک کے بارے میں ایک خاکہ پیش کیا۔"

News ID 1932993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha