26 مئی، 2025، 10:16 PM

ایرانی معروف ٹی وی پروگرام محفل کے میزبان "حجت‌الاسلام قاسمیان" سعودی میں گرفتار

ایرانی معروف ٹی وی پروگرام محفل کے میزبان "حجت‌الاسلام قاسمیان" سعودی میں گرفتار

ایرانی معروف ٹی وی پروگرام محفل کے میزبان حجت‌الاسلام غلامرضا قاسمیان کو سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نامور ایرانی عالم دین حجت‌الاسلام غلام رضا قاسمیان کو سعودی عرب میں حج تمتع کے اعمال کی انجام دہی کے دوران سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی شخصیت اور رمضان المبارک میں نشر ہونے والے معروف ایرانی پروگرام "محفل" کے جج حجت‌الاسلام غلامرضا قاسمیان کو سعودی سیکیورٹی اداروں نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مناسکِ حج کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ان کی گرفتاری کی وجہ سعودی عرب کے حالات پر تنقید پر مبنی ایک ویڈیو کلپ ہے، جو حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی۔

تاحال سعودی حکام کی جانب سے ان کی گرفتاری کی سرکاری تصدیق یا تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، اور نہ ہی حجت الاسلام قاسمیان کی حالت یا مقام کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب ہیں۔

ایران میں مذہبی و سماجی حلقوں نے اس خبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور بعض شخصیات نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کی وضاحت کرے اور گرفتاری کے پسِ پردہ محرکات کو واضح کرے۔

News ID 1932994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha