24 مئی، 2025، 6:54 PM

الجولانی کا ترکی کا غیر متوقع دورہ، اسرائیل سے پینگیں بڑھانے کے لئے بے تاب!

الجولانی کا ترکی کا غیر متوقع دورہ، اسرائیل سے پینگیں بڑھانے کے لئے بے تاب!

شام کے خود ساختہ حکمران الجولانی ترک صدر سے بات چیت کے لیے غیر اعلانیہ دورے پر استنبول پہنچے

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام پر قابض دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سرغنہ الجولانی  غیر اعلانیہ دورے پر ترکی کے شہر استنبول پہنچے ہیں جہاں وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

الجولانی کے اس غیر متوقع دورے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تکفیری دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سرغنہ احمد الشعراء نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان سے ملاقات کے دوران صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بدلے میں ٹرمپ نے شام سے پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دیا۔

دوسری طرف یورپی یونین نے بھی جولانی کے اقتدار پر قبضے کے بعد شام پر سے کچھ پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا تھا!

خیال ہے کہ صیہونیت نواز ترک صدر، غاصب رژیم کے ساتھ شام کے تعلقات قائم کرنے کے لئے سہولت کاری کریں گے جب کہ یہی اردگان ایک طرف انتہائی منافقت کا سہارا لیتے ہوئے عالم اسلام کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لئے غزہ کی حمایت کا ناٹک رچاتے نہیں تھکتے!

News ID 1932920

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha