21 مئی، 2025، 8:18 PM

پوپ کا اسرائیل سے غزہ کے لئے امداد کی ترسیل پر عائد رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ

پوپ کا اسرائیل سے غزہ کے لئے امداد کی ترسیل پر عائد رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ

پوپ نے فلسطین کی صورت حال پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے پر رضامند ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ لیو چہاردہم نے فلسطین کے حالات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی حکومت سے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پوپ نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطاب میں، انسانی امداد کے منصفانہ داخلے اور ان معاندانہ کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا جس کی قیمت بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

لیو چہاردہم نے اپنی تقرری کے بعد پہلی تقریب میں، غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 اسرائیلی حکومت انسانی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہی ہے اور اس وقت غزہ کے بیس لاکھ باشندے بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہیں۔

News ID 1932841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha