21 مئی، 2025، 2:48 PM

آپریشن وعدہ صادق میں شہید امیر عبداللہیان کا کردار نمونہ عمل ہے، عراقچی

آپریشن وعدہ صادق میں شہید امیر عبداللہیان کا کردار نمونہ عمل ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا: آپریشن وعدہ صادق 1 شہید امیر عبداللہ کی زندگی میں ہی مکمل ہوا، انہوں نے اس دوران سفارت کاری کے میدان میں جو قدم اٹھایا وہ پیروی کے قابل ہے۔"

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ  عباس عراقچی نے شہید امیر عبداللہیان کی پہلی برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید امیر عبداللہیان سب سے بڑھ کر ایک دوست اور اچھے ساتھی تھے، وزارت خارجہ میں ہم سب انہیں ان کے اچھے رویے سے متاثر تھے۔

عراقچی نے کہا کہ امیر عبداللہیان اگرچہ سفارت کاری کے امیر کے طور پر معروف تھے لیکن  اس سے بڑھ کر وہ اخلاقیات اور شائستگی کے امیر تھے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن وعدہ صادق 1 ان کی زندگی میں ہی پورا ہوا اور شہید نے اس دوران سفارت کاری کے میدان میں جو قدم اٹھایا وہ قابل تقلید ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم شہداء کے راستے کو جاری رکھ سکتے ہیں،  ہم ان کرسیوں کے وارث ہیں جو شہیدوں کے خون سے رنگی ہوئی ہیں، ہم اس ملک کی عزت و وقار کے لیے ہر طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

News ID 1932836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha