12 مئی، 2025، 8:04 PM

پاک بھارت اعلی فوجی حکام کا ٹیلی فونک رابطہ، سیز فائر پر تبادلہ خیال

پاک بھارت اعلی فوجی حکام کا ٹیلی فونک رابطہ، سیز فائر پر تبادلہ خیال

بھارت اور پاکستان کے اعلی فوجی کمانڈروں نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے فوجی کمانڈروں نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں کا میڈیا اس بات چیت کو اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے ایک مثبت اقدام قرار دے رہا ہے۔

نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی گزشتہ ماہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں کے ایک گروپ پر حملے کے بعد بڑھ گئی ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ہندوستان نے پڑوسی ملک پر سرحد پار دہشت گردی کا الزام لگایا ہے جب کہ پاکستان نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

News ID 1932621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha