12 مئی، 2025، 3:19 PM

صیہونی رژیم اور تکفیری الجولانی کا ہنی مون!

صیہونی رژیم اور تکفیری الجولانی کا ہنی مون!

صیہونی وزیر خارجہ نے الجولانی اور شام کے ساتھ اچھے تعلقات کی تل ابیب کی خواہش کا اعلان کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے دمشق کے حکمرانوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شام کے ساتھ اچھے تعلقات اور استحکام چاہتے ہیں، لیکن ہمیں سیکورٹی کے خدشات ہیں اور یہ قابل فہم ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم شام کی موجودہ حکومت کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں اور اس کی وجہ ان کی اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں ہیں، جب کہ ہم سلامتی اور استحکام چاہتے ہیں۔

یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صیہونی رژیم شام کے مختلف علاقوں پر فضائی حملوں کے علاوہ درعا اور قنیطرہ سمیت جنوبی شام کے بعض علاقوں پر قبضہ کر چکی ہے۔

News ID 1932614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha