25 اپریل، 2025، 1:11 PM

دشمن کے خلاف واحد اور مؤثر راستہ مسلح مزاحمت ہے، حزب اللہ

دشمن کے خلاف واحد اور مؤثر راستہ مسلح مزاحمت ہے، حزب اللہ

حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اسی لئے مسلح مزاحمت ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی پارلیمان حزب اللہ کے نمائندے حسین جشی نے کہا ہے کہ صیہونی دشمن کے خلاف واحد مؤثر راستہ مسلح مزاحمت ہے کیونکہ صہیونی صرف قوت کی زبان سمجھتے ہیں۔

انہوں نے لبنان کی سرزمین کی آزادی اور صیہونی حکومت کی شکست میں مزاحمتی تحریک کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1982ء سے اب تک مزاحمتی قوتیں ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی آزادی مزاحمتی ہتھیار کے ذریعے ممکن ہوئی، اور یہی واحد زبان ہے جسے دشمن سمجھتا ہے۔ جو لوگ مزاحمتی اسلحے کو حوالے کرنے کی بات کرتے ہیں، وہ پہلے اس کے متبادل میں دشمن کے سامنے مؤثر دفاعی حکمت عملی پیش کریں۔

جشی نے لبنانی فوج کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کے حامی ہیں کہ قومی فوج ملک کا دفاع کرے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ فوج کو مکمل وسائل اور سازوسامان سے لیس کیا جائے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرسکے۔ جب فوج مکمل طور پر تیار ہوجائے، تب ہی اسلحے کے معاملے پر گفتگو ممکن ہے۔

News ID 1932157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha