21 اپریل، 2025، 10:04 PM

آیت اللہ سیستانی کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار تعزیت

آیت اللہ سیستانی کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار تعزیت

آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سیستانی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت اور ہمدری کا اظہار کیا گیا ہے۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی دکھ کے ساتھ، ہمیں ویٹیکن کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کی خبر ملی، جو لوگوں کے ہاں ایک اعلیٰ روحانی مقام پر فائز تھے اور سب کے لئے قابل احترام تھے۔

بیان میں پوپ فرانسس اور مرجع عالی قدر کے درمیان نجف اشرف میں ہونے والی تاریخی ملاقات کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ وہ تاریخی ملاقات جس میں پوپ فرانسس اور مرجع عالی قدر نے نجف میں گفت و شنید کی،  فریقین کے لیے ایمان کے بنیادی کردار پر زور دینے کے لیے نہایت اہمیت کی حامل تھی۔

 آیت اللہ سیستانی کے دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دینی مرجع نے دکھ کی اس گھڑی میں کیتھولک عیسائیوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر کی تلقین اور پوری انسانیت کے لئے خدا کی رحمت اور سلامتی کی دعا کی ہے۔

News ID 1932069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha