14 مارچ، 2025، 10:05 PM

لبنان اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے بھرپور جد وجہد کرے گا، نبیہ برّی

لبنان اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے بھرپور جد وجہد کرے گا، نبیہ برّی

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ بیروت اپنی مقبوضہ زمینوں کی آزادی کے لئے بھرپور جد وجہد کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ سرزمین کو اسرائیل کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباو قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے جنوبی لبنان کے تحفظ کو ایک قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ یہ مسئلہ تمام لبنانیوں کے لیے یکساں اہمیت کا حامل ہونا چاہیے۔

نبیہ بری نے مزید کہا کہ لبنانی اپنے اتحاد سے ان تمام مسائل پر قابو پا سکتے ہیں جن سے ملک کے وجود کو خطرہ لاحق ہے اور آج ہمیں لبنانیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو مضبوط کرتے ہوئے ہر قسم کی تقسیم سے بچنے کی ضرورت ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شامی مہاجرین کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے شام میں استحکام کے لئے فوری اقدام کریں تاکہ لبنان میں موجود شامی پناہ گزین اپنے وطن کو لوٹ سکیں۔

News ID 1931104

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha