6 مارچ، 2025، 7:46 PM

صیہونی رژیم ٹرمپ کے منصوبے کو عملی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ذرائع

صیہونی رژیم ٹرمپ کے منصوبے کو عملی کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ذرائع

عرب ممالک کی جانب سے امریکی صدر کے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کے منصوبے کی مخالفت کے باوجود صیہونی رژیم اس پر عمل درآمد کی تیاری کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی رژیم کی کابینہ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو جبری بے دخل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی حکومت فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے اشدود بندرگاہ اور رامون ہوائی اڈے کے ذریعے جبری منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ 

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غاصب رژیم رفح کراسنگ کو غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے ایک اور راستے کے طور پر استعمال کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

 ادھر مصر نے فلسطینیوں کو بے دخل کئے بغیر غزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ 

واضح رہے ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کے ناقابل رہائش ہونے کا دعوی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو یہاں سے ہمیشہ کے لئے بے دخل کرنے کی تجویز دی ہے، جسے عالمی سطح پر مسترد کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

News ID 1930908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha