1 مارچ، 2025، 4:56 PM

ایران اور کرغزستان کا سیاحت کے میدان میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور کرغزستان کا سیاحت کے میدان میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایرانی صدر کے بین الاقوامی امور کے معاون نے کرغزستان کے ساتھ سیاحتی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر کے نائب برائے بین الاقوامی امور علی نجفی نے بشکیک میں کرغزستان کے وزیر خارجہ جین بیک کلوبایف اور وزیر اقتصادیات باکیت سیدکوف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 فریقین نے سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ 

اس موقع پر ایرانی اعلی عہدیدار نے گزشتہ ماہ یوریشین اکنامک یونین میں تہران کی بطور مبصر شمولیت کو کرغزستان سمیت یونین کے رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کے طور پر مسلسل مذاکرات اور اعلیٰ حکام کے دوروں کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1930791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha