8 فروری، 2025، 8:34 PM

فلسطینی مزاحمت اور عوام جنگ کے بعد کے حالات کا تعین کریں گے، حماس

فلسطینی مزاحمت اور عوام جنگ کے بعد کے حالات کا تعین کریں گے، حماس

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا کہ آج کا قیدیوں کا تبادلہ قسام بریگیڈز کی جانب سے ایک واضح پیغام تھا کہ جنگ کے بعد کے حالات کا تعین کوئی دوسری بیرونی طاقت نہیں بلکہ فلسطینی مزاحمت اور عوام کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کےمطابق، تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ آج ہم قابض رژیم کو فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج کا قیدیوں کا تبادلہ قسام بٹالین کی طرف سے ایک واضح پیغام تھا کہ جنگ کے بعد کے حالات کا تعین عوام اور مزاحمت کرتے ہیں نہ کہ کوئی دوسری بیرونی طاقت۔

 حازم قاسم نے واضح کیا کہ قسام بٹالین نے ثابت کر دیا کہ قائدین کی شہادت نے مزاحمت کے عزم میں اضافہ کیا ہے جیسا کہ آج ہم نے غزہ کی پٹی کے مرکزی علاقوں میں مشاہدہ کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج کے تبادلے کا اہم پیغام یہ تھا کہ نیتن یاہو کو ان کے اعلان کردہ جنگی اہداف میں مکمل ناکامی بلکہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 

حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی عوام نے مزاحمت کی حمایت جاری رکھتے ہوئے یہ ثابت کر دیا کہ قابضین کی انہیں مزاحمت سے الگ کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

News ID 1930171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha