29 جنوری، 2025، 4:05 PM

عراق کی انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایرانی مندوب

عراق کی انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایرانی مندوب

جنیوا میں ایران کے مندوب نے عراق کی انسداد دہشت گردی کی پالیسی کو سراہتے ہوئے خطے میں داعش کے خطرے کے پیش نظر اسے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں اقوام متحدہ کے لئے ایران کے نمائندے مہدی علی آبادی نے یونیورسل پیریڈک ریویو (UPR) کے ورکنگ گروپ کے 48ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عراق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی انسداد دہشت گردی پالیسی کو سراہتے ہوئے اسے اگلے برسوں تک جاری رکھنے کی سفارش کرتا ہے۔

مہدی علی آبادی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق کی عالمی متواتر جائزے میں شاندار کامیابی کے لئے پر امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کو استکباری طاقتوں کی پروردہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خطرے کا سامنا ہے اور امید کرتے ہیں کہ بغداد اپنی قومی انسداد دہشت گردی پالیسی کے ذریعے اس عفریت پر قابو پالے گا۔

News ID 1929921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha