مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سربراہ گوتریش کے بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے بارے میں ایران کے موقف پر پوری دنیا آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوتریش کو چاہئے کہ ایران کو نصیحت کرنے کے بجائے پوری دنیا کو بتائیں کہ جوہری ہتھیاروں سے ہاتھ اٹھائیں۔
ایکس پر ایک بیان میں عراقچی نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ایران کے موقف سے پوری دنیا واقف ہے۔ ایران 1968 سے این پی ٹی کا بانی رکن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے شرعی فتوی کی روشنی میں ایران عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری کو حرام سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے 2015 میں جوہری معاہدے پر دستخط کیا ہے۔ ہم دوبارہ تاکید کرتے ہیں کہ کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوشش نہیں کی ہے اور آئندہ بھی ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ