مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلام جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے داخلی اور بیرونی نامہ نگاروں سے خطاب میں عراق ، افغانستان اور کیوبا میں امریکہ کی جانب سے واضح انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ غیر ذمہ دار ملک ہے دہشت گردی سے مقابلہ کا امریکی دعوی جھوٹا ہے دہشت گرد امریکی فوجی چھاؤنیوں میں رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ علاقائی دہشت گرد تنظیم کے سربراہ نےامریکی فوجی کیمپ میں تربیت حاصل کرکے لوگوں کے سر قلم کئے اور عوامی اجتماعات اور مساجد میں بم دھماکے کرائے متکی نے کہا کہ امریکہ اگر چاہیے تو وہ بغیر فوجی کارروائی کے بھی دہشت گردوں کو گرفتار کرسکتا ہے لیکن وہ ایسا کرنا نہیں چاہتا بلکہ وہ علاقہ میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش میں مصروف ہے متکی نے کہا کہ ماضی میں پوری دنیا پر امریکی رعب و دبدبہ تھا لیکن امریکہ دنیا میں آج الگ تھلک ہوکررہ گیا ہے اور کوئی بھی ملک امریکہ کی بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ امریکہ زيادہ تر جھوٹ بولتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام سویلین مقصد کے لئے ہے۔ اورجوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ ایک سنگین مسئلہ ہے ، ایران جوہری عدم پھیلاؤ کی حمایت کرتاہے اس سلسلے میں 17اور 18اپریل کو تہران میں ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کا موضوع یہ ہوگاکہ توانائی کے لئے جوہری ٹیکنالوجی سب کے لئے جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی کسی کے لئے نہیں ہونی چائیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے چیک ری پبلک میں ایٹمی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کی بات کی تھی جس کی ہم نے حمایت کی تھی ، کچھ ملکوں کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کیا جاسکتا ہے اور دنیا کو ان مہلک ہتھیاروں سے بچایا جاسکتا ہے لیکن ایٹمی ہتھیاروں کو ختم کرنے کے سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ بنا ہوا ہے امریکہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے بارے میں بات ضرور کرتا ہے لیکن اپنی ہی باتوں پر عمل نہیں کرتا عراق اور افغانستان میں امریکیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی امریکیوں کے لئے باعث شرم ہونی چاہیے کیونکہ وہ ایک طرف انسانی حقوق کا دعوی کرتے ہیں اور دوسری طرف انسانیت کا گلا کاٹتے ہیں۔
منوچہر متکی
دہشت گردی سے مقابلہ کا امریکی دعوی جھوٹا ہے// امریکہ دہشت گردی کی آڑ میں سویلین آبادی کو نشانہ بناتا ہے
اسلام جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے عراق ، افغانستان اور کیوبا میں امریکہ کی جانب سے واضح انسانی حقوق کی خلاورزیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ غیر ذمہ دار ملک ہے اوردہشت گردی سے مقابلہ کا امریکی دعوی جھوٹا ہے دہشت گرد امریکی فوجی چھاؤنیوں میں رہتے ہیں۔
News ID 1059471
آپ کا تبصرہ