مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں مقاومت کے ہاتھوں بری طرح شکست اور اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی کے بعد نتن یاہو حکومت نے بالاخر فلسطینی مقاومت کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ معاہدے کے بعد صہیونی حکومت اور فوج پر بحران کی کیفیت طاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ہرٹزی ہالیوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال قبل از وقت اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ ان کے استعفے کی وجہ آپریشن طوفان الاقصی میں ناکامی قرار دی گئی ہے۔
عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت کی رپورٹ کے مطابق جنرل ہالیوی نے 6 مارچ 2025 کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتز کو اپنے استعفے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنرل ہالیوی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے استعفے کی بنیادی وجہ غزہ کی جنگ میں ناکامی ہے۔
آپ کا تبصرہ