19 جنوری، 2025، 7:59 PM

زینب نصراللہ کا اپنے والد سے متعلق افواہوں پر شدید ردعمل

زینب نصراللہ کا اپنے والد سے متعلق افواہوں پر شدید ردعمل

حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل کی بیٹی زینب نصر اللہ نے اپنے والد کے بارے میں میڈیا میں شائع ہونے والی افواہوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل شہید حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصر اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد اپنے والد کے زندہ رہنے کے بارے میں میڈیا افواہوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

شہید حسن نصراللہ کی بیٹی نے کہا کہ ان کے والد کے زندہ رہنے کی افواہیں ملک کے موجودہ حالات اور لوگوں کے مصائب وآلام سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ والد مرحوم شہیدوں کے زمرے میں شامل ہیں اور یہ ان کی زندگی کی سب سے اہم خواہش تھی۔

زینب نصراللہ نے نے کہا کہ شہید والد کے زندہ اور محفوظ ہونے کے بارے میں افواہوں کو پھیلانے سے سخت اجتناب کیا جائے

واضح رہے کہ پچھلے چند گھنٹوں کے دوران، سید حسن نصر اللہ کے زندہ اور محفوظ ہونے کی جھوٹی خبریں زیر گردش ہیں اور اس سلسلے میں حزب اللہ سے منسوب جعلی تصدیقی بیانات شائع کئے گئے ہیں، جس پر شہید کی بیٹی زنیب نصر اللہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ افواہوں کو دشمن کا نفسیاتی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

News ID 1929698

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha