29 دسمبر، 2024، 4:01 PM

اسرائیلی میڈیا کا اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق نیا دعوی!

اسرائیلی میڈیا کا اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق نیا دعوی!

اسرائیلی میڈیا ذرائع کی جانب سے تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تل ابیب رجیم کے ہاتھوں قتل کے حوالے سے نیا دعوی سامنے آیا ہے۔

مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے چینل 12 نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی فوج کے نگران ادارے نے تہران میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بارے میں نئی   معلومات جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 

مذکورہ چینل کی جانب سے دعویٰ کی گئی تحقیقات کے مطابق، اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہادت کی جگہ پر کئی بار دیکھا گیا۔

مبینہ تحقیقات کے مطابق موساد نے ہنیہ کو اس کے کمرے میں رکھے ہوئے بم کے ذریعے قتل کیا۔ مزید دعویٰ کیا گیا کہ بم نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری سے قبل ہنیہ کے کمرے میں رکھا گیا تھا۔ تاہم قتل کی رات ان کے کمرے میں وینٹیلیشن کا نظام خراب ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے آپریشن منسوخ ہو سکتا تھا، لیکن ایرانیوں نے اسے ٹھیک کر دیا۔

 واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ایک محافظ کو 31 جولائی کو تہران میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا تھا۔

News ID 1929167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha