20 دسمبر، 2024، 10:45 AM

پاراچنار میں راستوں کی بندش کے سبب تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

پاراچنار میں راستوں کی بندش کے سبب تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے

پاراچنار میں راستوں کی بندش کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے بند کر دیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کے مطابق مرکزی شاہراہ کو کھولنے اور محفوظ بنانے تک پاراچنار میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ایم این اے حمید حسین نے کہا ہے کہ بے امنی و راستوں کی بندش سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہوا ہے، چھٹیوں پر آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے ویزے اور ٹکٹ بھی ضائع ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر رمضان سیماب کا کہنا ہے کہ قیامِ امن کے لیے کوہاٹ میں جاری گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

News ID 1928940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha