10 دسمبر، 2024، 10:07 PM

دہشت گردوں کی شامی فوج کے بعض افسران سے شدید جھڑپ، ماہر الاسد کے موجودگی کا امکان

دہشت گردوں کی شامی فوج کے بعض  افسران سے شدید جھڑپ، ماہر الاسد کے موجودگی کا امکان

میڈیا ذرائع نے شام کے علاقے لاذقیہ میں دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام کے علاقے لاذقیہ میں دہشت گردوں اور شامی فوج کے بعض افسران کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

شام کے میڈیا ذرائع نے لاذقیہ میں ایک فارم کے اندر دہشت گردوں اور شامی فوج کے بعض افسران کے درمیان شدید تصادم کی اطلاع دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بشار الاسد کے بھائی ماہر الاسد بھی ان فوجی افسران میں شامل ہیں۔

شامی ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ  دہشت گردوں نے الربیعہ قصبے کے ایک فارم کے اندر شامی فوج کے بعض افسران کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ممکن ہے کہ ان میں بشار الاسد کے بھائی ماہر الاسد سمیت اعلی فوجی عہدیدار بھی شامل ہوں۔

News ID 1928717

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha