10 دسمبر، 2024، 4:12 PM

شام میں ایک ممتاز سائنسدان کو قتل کر دیا گیا، قابض دہشت گرد رنگ دکھانے لگے

شام میں ایک ممتاز سائنسدان کو قتل کر دیا گیا، قابض دہشت گرد رنگ دکھانے لگے

دہشت گردوں کے دمشق قبضے کے ساتھ ہی اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، شام کے دانشوروں اور سائنسدانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وطن نیوز سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ذرائع ابلاغ نے دمشق میں شام کے ممتاز کیمیا دان حمدی اسماعیل کے قتل کی خبر دی ہے۔ 

دہشت گردوں کے دمشق پر قبضے کے بعد ہی داخلی انتشار اور اسرائیل کی جارحیت زور پکڑنے لگی ہے، قابض صیہونی رجیم شام کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کرنے پر تل گئی ہے۔ 

یہ صورت حال 2003 میں امریکی حملے کے بعد عراق میں پیش آنے والے واقعات سے ملتی جلتی ہے کہ جہاں ملک کے سائنسدانوں کو چن چن کر مارا گیا، یہ عمل آج شام میں بھی دہرایا جا رہا ہے۔

 میڈیا ذرائع نے شام کے ممتاز کیمیا دان ڈاکٹر حمدی اسماعیل ندی کے ان کے گھر میں قتل کی خبر دی ہے۔

 مبصرین اس خونریزی کو افراتفری اور عدم استحکام کا آغاز قرار دے رہے ہیں کہ جہاں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں یا بعض مسلح گروہوں کے ذریعے شام کے سائنسدانوں اور دانشوروں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی گئی ہے جو اس سے پہلے عراق میں انجام دی گئی تھی۔

شامی ذرائع نے بتایا کہ اس ممتاز کیمیا دان کے پر اسرار قتل سے ملک کے علمی اور سائنسی حلقے صدمے سے دوچار ہیں۔ 
ڈاکٹر حمدی اسماعیل ندی ایک ممتاز سائنسدان تھے جنہوں نے ملک کے شعبہ کیمسٹری کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔

News ID 1928710

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha