26 جون، 2024، 9:27 PM

مقبوضہ فلسطین، حیفہ کی بندرگاہ پر اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا گیا

مقبوضہ فلسطین، حیفہ کی بندرگاہ پر اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنایا گیا

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ حیفہ میں صہیونی جہاز کے خلاف یمن اور عراق کی مزاحمتی فورسز کے مشترکہ آپریشن سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان "یحیی سریع" نے غزہ کی حمایت میں صیہونی رجیم کے خلاف ملک کی مسلح افواج اور عراق کی اسلامی مزاحمت کے مشترکہ آپریشن کی تصدیق کی۔
انہوں نے واضح کیا: ہم نے عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی آپریشن میں حیفہ کی بندرگاہ میں اسرائیلی جہاز "MSC Manzanillo" کو نشانہ بنایا۔

یحیی سریع نے مزید بتایا: یہ آپریشن متعدد ڈرونز کے ذریعے کیا گیا اور خدا کے فضل سے آپریشن کامیاب رہا اور مطلوبہ اہداف حاصل ہوئے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے واضح کیا: جب تک غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک ہم فلسطینی قوم کی حمایت میں عراق کی اسلامی مزاحمت کے ساتھ مل کر اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ یمن نے غزہ کے مظلوم عوام اور مزاحمت کی حمایت میں صیہونی رجیم کے جہازوں کے خلاف بحیرہ احمر میں کامیاب کاروائیاں کیں تاہم امریکی اور برطانوی جارح اتحاد نے غاصب رجیم کی حمایت میں کئی بار یمنی سرزمین پر حملے کئے ہیں۔

News ID 1924995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha