24 جون، 2024، 9:37 AM

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، زنجان میں 6 ٹن وزنی کیک کی تیاری کا آغاز

دس کلومیٹر غدیری دسترخوان، زنجان میں 6 ٹن وزنی کیک کی تیاری کا آغاز

عید غدیر کے موقع پر جشن میں عوام کی تواضع کے لئے زنجان میں چھے ٹن وزنی کیک بنانے کا کام جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران بھر میں عید غدیر کے جشن کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں۔ مختلف صوبوں اور شہروں میں دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے نام سے ریلی نکالی جارہی ہے جس میں مختلف انواع و اقسام کے کھانوں اور ڈشز سے شرکاء کی تواضع کی جائے گی۔

صوبہ زنجان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاجر برادری نے عید غدیر کے موقع پر جشن میں شرکت کرنے والوں کی تواضع کے لئے چھے ٹن وزنی کیک بنانے کا کام شروع کیا ہے۔

صوبائی انجمن تاجران کے صدر سجاد مقدمی نے مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیک کو بنانے میں صوبے کے 160 ماہر حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھے ٹن وزنی کیک بنانا مشکل کام ہے لہذا احتیاط سے کام لیا جارہا ہے۔ گذشتہ سال بھی زنجان میں عید غدیر کے موقع پر کیک تیار کیا گیا تھا۔

News ID 1924927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha