21 جون، 2024، 8:29 AM

حزب اللہ کی صیہونی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش، صیہونی میڈیا چیخ اٹھا

حزب اللہ کی صیہونی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش، صیہونی میڈیا چیخ اٹھا

لبنان کی حزب اللہ نے کل دوپہر سے اب تک صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر درجنوں میزائل حملے کرتے ہوئے متعدد صیہونی فوجیوں کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین نیوز چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے دیر کیفا کے علاقے میں صیہونی رجیم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں قابض فوج کے ٹھکانوں پر درجنوں میزائل حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانے زرعیت کو درجنوں کاتیوشا مارٹروں سے نشانہ بنایا جب کہ الناقورہ کے علاقے میں فوجی بیس پر آرٹلری ہتھیار سے حملے کئے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

حزب اللہ کی مزاحمتی فورسز نے کفر شوبا کی مقبوضہ بلندیوں پر واقع سماقہ پوسٹ کو بھی بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
اس کے علاوہ شبعا، روئیسات العلم اور زبدین کے فوجی مراکز پر بھی راکٹ برسائے جس کے نتیجے میں کئی صیہونی ہلاک ہوگئے۔

المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے نے مغربی الجلیل پر درجنوں میزائل داغے جانے کی خبر دی ہے۔ ادھر صہیونی میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ جنگی خطرے کے سائرن کی آواز مقبوضہ علاقوں کے شمالی قصبے الجلیل اور غورنوت میں سنی گئیں۔ ان ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ صرف مغربی الجلیل کے علاقے میں لبنانی مزاحمت کی طرف سے 25 میزائل داغے گئے۔

دوسری طرف عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مقبوضہ فلسطین کی طرف تمام محاذوں سے 20,000 راکٹ اور ڈرون فائر کئے جا چکے ہیں۔

اس اخبار نے مزید لکھا کہ حزب اللہ لبنان نے حیفہ میں واقع حساس ٹھکانوں کی جو اعلیٰ معیار کی تصاویر جاری کی ہیں اس نے صہیونیوں کے دلوں میں خوف طاری کیا یے اور یہ تصاویر صیہونیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ میں حزب اللہ کے لئے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

News ID 1924847

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha